سقوط شام پر چینی انٹیلی جنس کی تہلکہ خیز رپورٹ، اردوگان کا منافقانہ چہرہ پھر بے نقاب
شامی فوج کے اعلیٰ افسران کے ایک گروپ نے قطری حکام سے رشوت لے کر ایرانی مشیر کمانڈر حاج ہاشم کو گرفتار کیا اور موساد سے براہ راست رابطہ کرکے احرار شام کی پیش قدمی کی راہ ہموار کی

شیعیت نیوز : چین کی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے انٹیلی جنس رپورٹ میں شام میں اقتدار کی تبدیلی اور ملک کے سابق صدر بشار الاسد کو ہٹائے جانے کے حوالے سے چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بشار اسد کا زوال شام کے اعلیٰ فوجی حکام کی اندرونی غداری اور علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کی ایک پیچیدہ سازش کا نتیجہ تھا۔
شامی فوج کے اعلیٰ افسران کے ایک گروپ نے قطری حکام سے رشوت لے کر ایرانی مشیر کمانڈر حاج ہاشم کو گرفتار کیا اور موساد سے براہ راست رابطہ کرکے احرار شام کی پیش قدمی کی راہ ہموار کی۔
یہ گروہ بغیر کسی مزاحمت کے 45 منٹ کے اندر حلب شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
یہ دھوکہ صرف حلب تک ہی محدود نہیں تھا، حزب اللہ کو جھوٹے کوآرڈینیٹ بھیجے گئے، جس کی وجہ سے 100 گاڑیوں پر مشتمل حزب اللہ کا قافلہ اسرائیلی حملوں سے تباہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی اجازت
امریکی فضائیہ نے عراقی ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملے کیے جو اسرائیلی آپریشن کے ساتھ مربوط تھے۔
بشار الاسد، ایرانی انتباہات کے باوجود، اپنی فوج میں خیانت کی حد سے بے خبر تھے۔
انہیں قریبی لوگوں کی جانب سے جعلی رپورٹیں موصول ہو رہی تھیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اسد کو ہٹانے کے لیے آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور کئی بین الاقوامی انٹیلی جنس سروسز بشمول MI6، موساد اور CIA کے تعاون سے مہم مکمل ہوئی۔
یہ آپریشن ترک صدر رجب طیب اردوان کی نگرانی میں کیا گیا۔
آپریشن کی مالی اعانت میں قطر اور متحدہ عرب امارات کے کردار کی بھی اطلاع ہے۔
جولانی کی کمان میں گروہوں کی طرف سے تاریخی مقامات کو لوٹنے اور تباہ کرنے کی اطلاعات کے ساتھ شام کا مستقبل غیر یقینی ہے۔