اہم ترین خبریںپاکستان

انجینئر حمید حسین کی چئیرمین پی ٹی آئی سے اہم ملاقات، ضلع کرم کے حالات پر گفتگو

انجینئر حمید حسین کی چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اہم ملاقات، ضلع کرم کے حالات پر گفتگو

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی اسمبلی سیشن کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی۔

جس میں ضلع کرم کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ الکوثر اسلام آباد کے وفد کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات، اظہار تعزیت پیش کیا

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انجنیئر حمید حسین کو ضلع کرم میں حالات معمول پر لانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کرنے اور اس سنگین صورتحال کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

جس پر انجینئر حمید حسین نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع کرم ایک مرتبہ پھر امن کا گہوارہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button