اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

جعفریہ کونسل اجلاس میں استحکامِ پاکستان و استقبالِ محرم الحرام کے لائحہ عمل کی منظوری

سید نیئر عباس شاہ کا پیغامِ اتحاد اور انتظامیہ پر تعاون کی اپیل

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام جعفریہ کونسل کا اجلاس، استحکام پاکستان کانفرنس و استقبال محرم الحرام کانفرنس جامعہ ریاض العلوم محمود کوٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے کی۔ نامزد ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ڈیرہ غازیخان عمر فاروق خان مشوری ایڈووکیٹ اور دیگر علمائے کرام، ذمہ داران، تنظیمی شخصیات اور عزاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمِ دین آغا سید محمد رضوی بلتستانی کی وفات، جماعتِ اہلِ بیت میں غم کی لہر

اس موقع پر ڈویژن بھر کے مسائل اور اُن کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل عزاداروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، صوبائی اور مقامی انتظامیہ عزاداروں کے ساتھ تعاون کرے، پوری قوم پاکستان کے دفاع کے لیے میدان میں موجود ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button