اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

عالمِ دین آغا سید محمد رضوی بلتستانی کی وفات، جماعتِ اہلِ بیت میں غم کی لہر

مسجدِ جامعہ المنتظر اور کراچی میں دو مرتبہ ادا کی گئی نمازاِ جنازہ

شیعیت نیوز : ممتاز عالمِ دین، دانشور اور سابق ڈائریکٹرِ ریڈیو تہران آغا سید محمد رضوی بلتستانی پیر کی شب داعیِ اجل لبیک کہتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

ان کی نمازِ جنازہ آج، بتاریخ 13 مئی 2025 (15 ذیقعد 1446ھ)، بروز منگل بعد از نمازِ ظہرین مسجدِ جامعہ المنتظر میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں انہیں برائے تدفین کراچی منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں محکمہ ثقافت کی جانب سے مشاعرے کا اہتمام، ضلع بھر سے شعراء شریک

کراچی میں آغا سید محمد رضوی بلتستانی کی نمازِ جنازہ آج، بتاریخ 13 مئی 2025 بروز منگل بعد از نمازِ مغربین مسجد و امام بارگاہِ پنجتنی، بلتستانی محلہ، اے بی سی لائن کراچی میں ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں آپ کی تدفین وادیِ حسین میں ہوگی۔

ہم مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ پروردگارِ کریم مرحوم کو جوارِ محمد و آلِ محمدؑ میں بلند مقام عطا فرمائے، آمین۔

متعلقہ مضامین

Back to top button