سلیم عباس صدیقی ایم ڈبلیو ایم ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر منتخب

13 مئی, 2025 00:03

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سلیم عباس صدیقی کو مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم ایمپلائز ونگ نامزد کر دیا ہے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے مرکزی کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کے دوران کیا۔

واضح رہے کہ سلیم عباس صدیقی اس سے قبل جماعت میں جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور گذشتہ تین سال مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں محکمہ ثقافت کی جانب سے مشاعرے کا اہتمام، ضلع بھر سے شعراء شریک

سلیم عباس صدیقی زمانہ طالبعلمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وابستہ رہے ہیں۔

وہ اس وقت ایک وفاقی ادارے میں ملازمت کررہے ہیں، ادارے کی یونین میں کافی سرگرم ہیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امید کا اظہار کیا ہے کہ سلیم عباس صدیقی شعبہ ایمپلائز ونگ کی ملک بھرمیں تنظیم سازی اور وسعت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

2:45 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔