متحدہ علماء محاذ کے زیراہتمام قیام اسرائیل کے خلاف 15 مئی یوم نکبہ کی مناسبت سے منایا جائے گا
شیعیت نیوز : متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں یکجہتی فلسطین و دفاع پاکستان سیمینار منعقد ہوا۔
سیمینار میں 15 مئی کو اسرائیلی ریاست کے قیام، فلسطین پر جبری تسلط انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کیخلاف یوم نکبہ جوش و جذبہ و ایمانی غیرت کے ساتھ منائے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
علماء و مشائخ کا کہنا تھا کہ دفاع پاکستان سیمینار میں علماء، مذہبی سیاسی و اقلیتی رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کے غیور نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بھارتی جارحیت کے خلاف ملکی دفاع کیلئے پوری قوم بلاامتیاز رنگ و مسلک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور ہر وقت ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام کی آمد، انتظامیہ عزاداروں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے، سید نئیر کاظمی
پاکستان پر بھارتی جارحیت فلسطین سے توجہ ہٹانے کی منظم سازشوں کا حصہ ہے۔
حماس، حزب اللہ، تحریک جہاد اسلامی و دیگر مقاومتی مجاہدین کی عظیم جدوجہد و قربانیاں کامیاب ہوگئیں۔
اسرائیل و اس کا سہولت کار امریکہ غزہ فلسطین کی جنگ ہار چکا ہے۔
اسرائیل کو بطور ریاست کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔







