محرم الحرام کی آمد، انتظامیہ عزاداروں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے، سید نئیر کاظمی
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جعفریہ کونسل کا اجلاس، استحکام پاکستان کانفرنس و استقبال محرم الحرام کانفرنس جامعہ ریاض العلوم محمود کوٹ میں منعقد ہوا۔
جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے کی۔
نامزد ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ڈیرہ غازیخان عمر فاروق خان مشوری ایڈووکیٹ اور دیگر علمائے کرام، ذمہ داران، تنظیمی شخصیات اور عزاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر ڈویژن بھر کے مسائل اور اُن کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ایئرفورس کی شاندار کارکردگی نے بھارت کے غرور کو چکنا چور کیا، نیشنل انٹریسٹ کا تجزیہ
صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل عزاداروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
صوبائی اور مقامی انتظامیہ عزاداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
پوری قوم پاکستان کے دفاع کے لیے میدان میں موجود ہے۔
دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔







