پاکستان پر حملہ مودی کی بہت بڑی غلطی ہے، دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے، آیت اللہ ریاض نجفی
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کے عوام کے مفاد میں نہیں۔ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ اس حوالے سے مسلح افواج کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ قوم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ دشمن کو بھرپور جواب دے کر حساب برابر کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھوک ہڑتال محبت وطن کی وجہ سے مؤخر کر رہے ہیں، علامہ امین شہیدی کا پریس کانفرنس سے خطاب
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مزید کہا کہ بھارت کی انتشار پسندی تو بہت پرانی ہے لیکن جب سے مودی نے اقتدار سنبھالا ہے، وہ ہندوتوا نظریے کے تحت کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور مسیحیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کیا جا رہا ہے، انہیں عبادت کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ پاکستان پر حملہ کر کے مودی نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ مودی کو اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے کہ ہم معبودِ الٰہی کی عبادت پر یقین رکھتے ہیں اور نعرۂ تکبیر والے ہیں۔ موت سے نہیں ڈرتے، موت ہمارے لیے شہادت کا درجہ رکھتی ہے۔
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے میزائل حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔







