اہم ترین خبریںپاکستان

بھوک ہڑتال محبت وطن کی وجہ سے مؤخر کر رہے ہیں، علامہ امین شہیدی کا پریس کانفرنس سے خطاب

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم ان خانوادہ شیعہ جبری گمشدگان کے سامنے شرمندہ ہیں کہ ان کے لخت جگر آج قید و بند میں ہیں اور ہم آزاد ہیں

شیعیت نیوز : جوائنٹ کمیٹی برائے شیعہ جبری گمشدگان کی جانب سے بھوک ہڑتال دھرنا میں پریس کانفرنس کی گئی۔

کانفرنس سے علامہ ناظر عباس تقوی، سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی اور دیگر علماء و اکابرین نے خطاب کیا۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم ان خانوادہ شیعہ جبری گمشدگان کے سامنے شرمندہ ہیں کہ ان کے لخت جگر آج قید و بند میں ہیں اور ہم آزاد ہیں۔

ہمارے خاندان سکون میں رہ رہے ہیں جبکہ یہ مائیں، یہ بچے رات دن اضطراب میں ہیں۔

جبری گمشدگی آئین و اخلاقیات کے خلاف ہے۔

کچھ نوجوان 9 سال سے جبری گمشدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خانوادہ شیعہ مسنگ پرسنز کا پاک بھارت کشیدگی میں اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان

میں ان تمام ماؤں اور بچیوں کے قدموں پر پیشانی رکھ کر کہوں گا کہ یہ ہمارا امتحان ہے اور ہم اس میں کامیاب ہونگے انشااللہ۔

انہوں نے خانوادہ کے اس عمل پر انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ ملک مشکل میں ہے اور آپ آج ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس ہڑتال کو مؤخر کرنے کی صرف ایک وجہ ہے اور وہ وجہ محبت وطن ہے۔

اب اداروں اور عدالتوں کا امتحان ہے کہ وہ اس محبت کا بھرم رکھتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد تمام شیعہ جبری گمشدگان اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button