اہم ترین خبریںپاکستان

خانوادہ شیعہ مسنگ پرسنز کا پاک بھارت کشیدگی میں اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان

خانوادہ شیعہ مسنگ پرسنز نے پاک بھارت کشیدگی میں اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا، کراچی میں جاری بھوک ہڑتال ختم کردی

شیعیت نیوز : خانوادہ شیعہ مسنگ پرسنز نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔

خانوادہ نے جاری بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کرکے دھرنا ختم کردیا۔

شیعہ مسنگ پرسنز کی ماؤں کا کہنا تھا کہ ہم فوجی جوانوں کے لئے دعاگو ہیں کہ وہ سرحدوں پر وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ علی اکبر کاظمی کی مرحوم سید امیر علی شاہ کے گھر آمد، اظہار تعزیت پیش کیا

بھوک ہڑتال ختم کرتے وقت پریس کانفرنس کی گئی، جس میں علامہ امین شہیدی، علامہ ناظر عباس نے خطاب بھی کیا۔

اسی دوران حکومت اور اداروں سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ ہمارے جوان بھی محب وطن ہیں انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button