پاک بھارت کشیدگی، عالمی دہشتگرد بھارت نے پاکستان میں 9 جگہوں پر بزدلانہ حملہ کیا
احمد پور شرقی میں ایک بچے کی شہادت اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلی میں 2 شہری شہید ہوئے

شیعیت نیوز : پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملہ کردیا۔
جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد میں بزدلانہ میزائل حملے میں 3 پاکستانی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔
یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔
کچھ دیر قبل بزدل دشمن بھارت نے بہاولپور کے علاقے احمد پور ایسٹ، کوٹلی اور مظفر آباد میں سبحان اللہ مسجد پر فضا سے تین مقامات پر فضائی حملے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر اس کا جواب دے گا۔
اس گھناؤنی اشتعال انگیزی کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ نے بھارتی P8I طیارے کو سراغ لگا کر نگرانی میں رکھا
نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور وہ بعد میں مزید معلومات فراہم کریں گے۔
اس بزدلانہ حملے سے بھارت نے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے وہ دائمی غم میں بدل جائے گی۔
کچھ ہی دیر بعد انہوں نے نقصانات کی تفصیلات بیان کیں۔
بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور کے احمد پور شرقیہ، باغ، مظفر آباد اور مریدکے کو نشانہ بنایا گیا۔
احمد پور شرقی میں ایک بچے کی شہادت اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
کوٹلی میں 2 شہری شہید ہوئے۔
احمد پور شرقیہ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا تھا، میزائل اس کے قریب ایک گھر پر گرا ہے، جہاں والدین اور ایک بچہ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔