اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پاک بحریہ نے بھارتی P8I طیارے کو سراغ لگا کر نگرانی میں رکھا

آئی ایس پی آر کا مؤقف: جارحیت کی صورت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں

شیعیت نیوز : پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک بحریہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے بھارتی بحریہ کے زیرِ استعمال امریکی ساختہ P8I میرین ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹ نگرانی اور جاسوسی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

گذشتہ روز سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے، جارحیت مسلط کی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فتح ہتھیاروں سے نہیں، جذبوں کی قوت سے آتی ہے، آغا سید حسین مقدسی

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 سیاح ہلاک ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا اور پاکستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کروانے کی پیشکش کی گئی ہے، جس کا بھارت کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں ملا، جبکہ چین، ترکی اور سوئٹزرلینڈ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کے اس موقف کی حمایت کی ہے۔

چین کے بعد ترکی نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button