اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

فتح ہتھیاروں سے نہیں، جذبوں کی قوت سے آتی ہے، آغا سید حسین مقدسی

سربراہِ نفاذِ فقہِ جعفریہ کا ملک گیر عزمِ دفاع، 25 کروڑ عوام سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کو ناکام بنائیں گے

شیعیت نیوز : سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی کی کال پر اتوار کو پورے ملک میں یومِ عزمِ دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا۔ قوم نے عہد کیا کہ پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے محب وطن عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ازلی دشمن کے مذموم ارادوں اور شیطانی حرکات کو ناکام بنا دیں گے۔

قوم سینے پر نشانِ حیدر سجانے والے سپوتوں کی پشت پر کھڑی ہے؛ جنگ ہتھیاروں سے نہیں جذبوں سے لڑی جاتی ہے۔ اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مساجد و امام بارگاہوں میں وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ٹی این ایف جے فیڈرل کیپیٹل کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے نکالی گئی ریلی کی قیادت فرزندِ علی شاہ کاظمی، راجہ بشارت حسین امامی، ذوالفقار علی راجہ، فخر عباس عابدی، شوکت عباس جعفری، ملک فخر علی اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پرجوش انداز میں نعرے لگائے: پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد، بھارت و اسرائیل مردہ باد اور مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے یکجہتی کا اظہار۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، لشکر جھنگوی کے 8 اہم ٹارگٹ کلرز ہلاک

ریلی چائنہ چوک میں جلسے کی شکل اختیار کر گئی جہاں سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنی و شیعہ ہم وطنوں کا عہد ہے کہ ہم شیرِ خدا حیدر کرار اور شجاعتِ حسینیہ کے پیروکار اور وفائے عباس علمدار کے وارث ہونے کے ناطے سنتِ مختار پر چلتے ہوئے وطنِ عزیز پر کسی “مودی شودی” کے ناکام قدم ہرگز نہیں آنے دیں گے۔

دراین اثنا سیکریٹری تعلقاتِ عامہ سید حسن کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے ازلی دشمن کو واضح کیا کہ پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے 25 کروڑ عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ قرارداد میں کشمیر میں جاری بھارتی اور فلسطین میں یہودی مظالم کی پرزور مذمت کی گئی اور تحریکِ آزادیِ کشمیر و فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button