اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن
انصار اللہ کا الحدیدہ حملے پر سخت جواب دینے کا اعلان
صیہونی و امریکی حملوں کے خلاف یمنی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں گی: نصرالدین عامر

شیعیت نیوز : یمن کی انصار اللہ کے انفارمیشن آرگنائزیشن کے ڈپٹی نے یمنی بندرگاہِ الحدیدہ پر صیہونی حکومت اور امریکہ کے مشترکہ حملے پر ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ ہم اس بمباری کا جواب ضرور دیں گے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے رہنما نصرالدین عامر نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کی بمباری کا جواب دیں گے اور غزہ کی پٹی کی حمایت میں اسرائیل کی بحری اور فضائی ناکہ بندی اور ہماری فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی اسرائیلی حملوں پر شدید مذمت: الحدیدہ پر جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے
یمن پر بیرونی جارحیت کے تسلسل میں مقامی ذرائع نے پیر کی شب مغربی یمن میں واقع الحدیدہ کی اہم بندرگاہ پر امریکی اور صیہونی فوجیوں کے مشترکہ حملے کی خبر دی ہے۔