اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطینیمن

ایران کی اسرائیلی حملوں پر شدید مذمت: الحدیدہ پر جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے

ایرانی وزارت خارجہ کا عالمی برادری سے صہیونی و امریکی حملے روکنے کے لیے مؤثر اقدام کا مطالبہ

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسرائیل کی جانب سے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ اور دیگر بنیادی تنصیبات پر کیے جانے والے فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صہیونی حکومت کے یہ حملے امریکہ کی مکمل حمایت اور شرکت کے ساتھ انجام دیے جا رہے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی جنگی ڈرون کرار: دفاعی خودکفالت اور خطے میں عسکری برتری کا نیا دور

اسماعیل بقائی نے عالمی برادری اور خطے کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی ملکوں پر صہیونی و امریکی جارحیت کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں عدم استحکام کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد راستہ غزہ میں جاری نسل کشی اور اسرائیلی جرائم کا خاتمہ اور ان جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف عدالتی کارروائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button