مرکزی صدر آئی ایس او کی شہید راجہ اقبال کے مرقد پر حاضری، اسکاؤٹ سلامی پیش کی گئی

05 مئی, 2025 21:37

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا ڈویژن کے راجہ اقبال حسین شہید یونٹ کے زیراہتمام یوم شہدائے امامیہ کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی اور شہید راجہ اقبال حسین کے مزار پر امامیہ اسکاوٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، لشکر جھنگوی کے 8 اہم ٹارگٹ کلرز ہلاک

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر عباس نقوی، مسؤل ادارہ تربیت علامہ اسد نقوی، امامیہ چیف اسکاؤٹ ابوذر حیدر، خانواہِ شہداء و رفقاء نے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

واضح رہے 5 مئی کو شہید راجہ اقبال حسین اور شہید سید تنصیر حیدر کی برسی ملک گیر سطح پر منائی جاتی ہے۔

12:31 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔