اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
نریندر مودی پہلگام کے جعلی کھیل میں رسوا ہو چکا ہے، لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس جعلی کھیل میں بری طرح رسوا ہو چکے ہیں

شیعیت نیوز : جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام ڈرامہ اسرائیلی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس جعلی کھیل میں بری طرح رسوا ہو چکے ہیں۔
بھارت اس وقت ہندو انتہا پسندوں اور دہشت گرد جنونیوں کے قبضے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نصاب تعلیم میں فرقہ وارانہ مواد کی شمولیت ناقابل قبول ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسرائیل کی حمایت یافتہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اسلاموفوبیا کے فروغ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر، پاکستان اور فلسطین امت مسلمہ کی شہ رگ ہے۔