یمنی فوج کا اسرائیلی علاقوں پر میزائل حملہ، مقبوضہ فلسطین میں خطرے کی گھنٹیاں

04 مئی, 2025 08:26

شیعیت نیوز : یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

صہیونی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے قریب آنے پر فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں سائرن بجنے لگے ہیں۔

صہیونی فوج نے مقبوضہ علاقوں کے باشندوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات اور پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری مذاکرات تعطل کا شکار، ایران امریکہ کے غیرمنصفانہ مطالبات مسترد کرتا ہے

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تل ابیب، نیتانیا، اشدود اور مغربی بیت المقدس میں میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں بن گوریان ایئرپورٹ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔ ہوائی جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے جبکہ اطراف میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

9:56 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔