ایران کا جوہری ہتھیار سازی سے متعلق فرانسیسی دعویٰ مضحکہ خیز ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر لکھا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کا ایران کی جوہری ہتھیار سازی سے متعلق دعویٰ مکمل طور پر مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جھوٹے بیانات اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی اس شک کو تقویت دیتے ہیں کہ فرانس کا تنقیدی موقف جوہری مذاکرات میں خلل ڈالنے کی ایک معاندانہ کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی دہشتگردی یوم مزدور کی وجہ کیسے بنی؟ یوم مزدور کی تاریخ
انہوں نے لکھا کہ فرانس کے اس نقطہ نظر سے یورپ اور دنیا میں اس کی پوزیشن مزید کمزور ہوجائے گی۔







