حضرت معصومہ قم کی شفاعت سے تمام شیعیان علی بہشت میں داخل ہونگے، معصومہ نقوی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آغاز عشرہ کرامت و ولادت باسعادت کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی بابرکت مناسبت پر تمام محبان خاندانِ نبوت و بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں۔
حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت یوم ِ دختر کے عنوان سے بھی معروف ہے۔
یکم ذی القعد وہ مبارک دن ہے، جس میں باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے آنگن میں ایسی دختر نے جنم لیا، جن کی شفاعت سے تمام شیعیان علیؑ بہشت میں داخل ہوں گے۔
جن کی زیارت کا اجر و ثواب کثیر روایات میں درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں تشیع کی سیاسی جدوجہد: قیادتوں کا تاریخی سفر (قسط اول)
انہوں نے کہا کہ جناب معصومہ قم کی بارگاہ سے اخروی و دنیاوی حاجات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا پورے جہان کی پناہگاہ ہے۔
محبان اہل بیت علیہم السلام کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں رہنا چاہیئے، کیونکہ خدا کے نزدیک ان کا مقام بہت بلند ہے۔







