بھارت کی دھمکیاں ناقابلِ قبول، دفاعِ وطن کیلئے پوری قوم متحد ہے: گلگت بلتستان کونسل

30 اپریل, 2025 16:06

شیعیت نیوز: چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ اور دیگر ممبرانِ کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسینین، عبد الرحمن، اقبال نصیر اور حشمت اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلگام میں ہونے والے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ عالمی اداروں سے پہلگام حملے کی جلد شفاف و منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان کے برعکس بھارت ہمیشہ دہشت گردی میں ملوث رہا ہے اور اس کو فروغ بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے مظلوم مزدوروں کے لیے بھی یومِ مزدور جیسا دن منسوب کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہا کہ مودی کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہر پاکستانی مادرِ وطن کے دفاع میں اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ملک نے اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم دفاعِ وطن کے لیے تیار ہے۔ بھارتی حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے خطے میں کشیدگی پیدا کر رہی ہے۔ بھارت پاکستان کو مختلف دھمکیوں کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے، مگر پاکستانی قوم ان کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ پاکستانی قوم اور ریاست اپنی خودمختاری، سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد اور تیار ہے۔

8:54 شام اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔