سندھ میں کوئی مسلمان ہندو محفوظ نہیں ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کیساتھ ہونیوالا ظلم عوامی غیض و غضب کا سبب بن رہا ہے جو دراصل وفاق کو کمزور کر رہا ہے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غیر قانونی کینالز کی تعمیر کے خلاف سندھو دریا اور سندھ کے حقوق کا دفاع کریں گے۔
کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضہ قبول نہیں۔
سندھ کے عوام نے پرامن دھرنا دے کر نئی تاریخ رقم کی۔
پرامن دھرنے پر جو پولیس گردی اور تشدد کیا گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
سندھ کے عوام کے پرامن احتجاج کے آگے حکومت اور مقتدر اداروں نے گھنٹے ٹیک دیئے، تاریخی کامیابی پر سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
سندھ کے عوام نے پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
ریاستی جبر و تشدد عوامی شعور اور بیداری کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔
حکمران اور مقتدر ادارے اپنے ظالمانہ فیصلوں کے ذریعے پاکستان کے عوام کے درمیان نفرتوں کے بیج بو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے کینالز کی تعمیر قابل مذمت ہے۔
سندھ کے عوام نے اپنی طاقت اور پرامن جدوجہد سے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔
سندھ کی بیٹی پریا کماری کو یوم عاشور سبیل امام حسینؑ پلاتے ہوئے اغواء کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت جنگ یقینی؟ بھارتی فوج پاکستان میں اہداف خود طے کرے گی، نریندر مودی
سندھ کے ضلع کشمور، شکارپور سمیت پورا سندھ بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔
سندھ کے مسلمان اور ہندو سبھی غیر محفوظ ہیں۔
ڈاکوؤں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کا اغواء برائے تاوان روز کا معمول بن چکا ہے۔
حکومت سندھ میں قیام امن کے حوالے سے سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔
سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈال کر اسے کربلا بنانے والے یزیدی سن لیں کہ سندھ کے حسینی اپنے دریا کا دفاع کرنا جانتے ہیں
سندھ کا وسیع رقبہ پانی کی شدید قلت کا شکار ہے، اور غیر قانونی کینالز کی زبردستی تعمیر ایک کھلی زیادتی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے ساتھ ہونے والا یہ ظلم عوامی غیض و غضب کا سبب بن رہا ہے جو دراصل وفاق کو کمزور کر رہا ہے۔
سندھ کے عوام نے اپنا واضح ریفرنڈم دے دیا ہے کہ وہ کسی بھی زبردستی، جبر اور غیر آئینی فیصلے کو ماننے کو تیار نہیں۔
مجلس وحدت مسلمین سندھ کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ہر محاذ پر شریک رہے گی۔