کینال احتجاج: وکلا پر پولیس کے لاٹھی چارج تشویش ناک ہے، علامہ شبیر میثمی

29 اپریل, 2025 17:43

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجودہ سندھ کی صورتحال پر تنظیمی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کنالوں کے حوالے سے وکلاء کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد پر تشویش ہے۔ پُرامن احتجاج آئینی و قانونی حق ہے، حکومت سندھ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس تشدد ناقابل برداشت، سندھ بھر میں احتجاج ہوگا، علامہ مبشر حسن

شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں معاملات کو سنجیدگی سے حل کریں۔ احتجاج کرنے والے وکلاء کے تحفظات کو سن کر مسائل حل کرنا بہت ضروری ہے۔ راستوں کی بندش سے عوام اور تاجر برادری بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ سی سی آئی (کونسل آف کامن انٹرسٹ) اجلاس جلد بلایا جائے تاکہ مسائل کا حتمی حل نکالا جا سکے۔

10:36 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔