پولیس تشدد ناقابل برداشت، سندھ بھر میں احتجاج ہوگا، علامہ مبشر حسن

29 اپریل, 2025 17:36

شیعیت نیوز : کراچی میں ناجائز کینالوں کے خلاف جاری پرامن دھرنے پر پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کی مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات، علامہ مبشر حسن نے کہا کہ اگر سندھ پولیس نے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کی تو پورے سندھ کو جام کر دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے اور عوامی احتجاج کو دبانے کی کوششوں سے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سات ماہ سے راستوں کی بندش سکیورٹی کی ناکامی ہے، پاراچنار کا مسئلہ انسانی مسئلہ ہے، کاظم میثم

علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ جب تک ناجائز کینالوں کے منصوبے کو ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا، پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کنالوں کے مسئلے پر منافقت بند کرے اور سندھ کے عوام کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔

8:52 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔