اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سات دہشت گرد واصل جہنم

بلوچستان کے ضلع زیارت میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، سات دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز : پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں سات دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے بتایا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا گیا جس میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اور ان کے پاس سے وافر مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اہلِ پاراچنار نے ایک مرتبہ پھر امن کی صدا دی ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ دنوں پاکستانی فوج نے افغانستان کی سرحد کے قریب اکہتر تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button