صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کا راجن پور، ڈی جی خان کا دو روزہ دورہ
شیعیت نیوز : صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے راجن پور اور ڈی جی خان کا دو روزہ دورہ کیا۔
جس میں انہوں نے دیرینہ تنظیمی ورکرز ساتھیوں اور قائد بزرگوار کے بزرگ ساتھیوں سے ملاقات کی۔
دورے میں مختلف دیہاتوں اور بستیوں کا وزٹ کیا اور کارکنان کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں : اہلِ پاراچنار نے ایک مرتبہ پھر امن کی صدا دی ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
صوبائی صدر کی راجن پور سٹی، کوٹ مٹھن، جام پور، بستی ملغانی، بستی معموری، بستی مانہ احمدانی، کوٹ چھٹہ، ڈی جی خان سٹی میں ملاقاتیں ہوئیں۔
اس موقع پر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے تنظیمی دورہ جات کو جاری رکھنے کا عزم کیا اور کارکنان کو آپسی اتحاد و اتفاق اور تنظیمی و اخلاقی تربیت کی تاکید کی۔







