اہلِ پاراچنار نے ایک مرتبہ پھر امن کی صدا دی ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

28 اپریل, 2025 15:24

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاراچنار، ضلع کرم کے محاصرے کو سات ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک راستے مکمل طور پر کھل نہ سکے۔

اس دوران ہم نے یہ دیکھا کہ ادویات کی کمی کی وجہ سے معصوم بچوں کی جانیں گئیں، درجنوں شہریوں کے گلے کاٹے گئے، قتل کیا گیا۔

یہاں تک کہ امدادی قافلوں کی لوٹ مار کے ساتھ حکومتی و سرکاری مشینری، افسران اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر بھی حملے ہوئے لیکن صوبائی و وفاقی حکومت اور سیکیورٹی ادارے ٹس سے مس نہ ہوئے۔

آج اسلام آباد میں اہلِ پاراچنار نے ایک مرتبہ پھر امن کی صدا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ ساجد نقوی کی علماء پشاور کے وفد سے ملاقات، پاراچنار مسئلہ پر خصوصی گفتگو

انہوں نے کہا کہ اہل پاراچنار نے امن کو پکارا ہے اور گفتگو، بحث و مباحثہ، مکالمہ اور جرگے کے راستے کو ہی اپنایا ہے۔

اہلِ کرم کے صبر، حوصلے اور حب الوطنی کی اس سے بڑی مثال کیا ہوگی۔

اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کے تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امن کی جانب اٹھنے والے ہر قدم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

اب ریاست کا امتحان ہے کہ وہ امن کی دعوت  اور پکار پر کیسے ردعمل دیں گے؟

3:55 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔