علامہ ساجد نقوی کی علماء پشاور کے وفد سے ملاقات، پاراچنار مسئلہ پر خصوصی گفتگو
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے پشاور سے آئے وفد نے ملاقات کی۔
وفد نے پاراچنار سمیت صوبے کے مختلف مسائل اور عوامی مسائل پر علامہ ساجد نقوی سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں : فیصل آباد میں وحدت کا نیا سفر، جواد رضا ایڈووکیٹ ضلعی صدر منتخب
انہوں نے مختلف امور پر وفد کی رہنمائی کی۔
وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، وقار حیدر جعفری اور امام جماعت مسجد حیات آباد پشاور مولانا نذیر حسین مطہری شریک تھے۔
وفد نے علامہ ساجد نقوی کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور انہوں نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔







