فیڈریشن شہریوں کو جینے کا حق دے، کرم کا سات ماہ سے محاصرہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، کاظم میثم

28 اپریل, 2025 10:16

شیعیت نیوز : اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسلام آباد میں منعقدہ کرم پیس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سات ماہ سے کرم کے راستوں کی بندش کو سکیورٹی فیلئر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیڈریشن شہریوں کو جینے کا حق دیں، آزادی اظہار رائے کا حق دیں، شہریوں کو فری موومنٹ کا حق دیں۔ سات ماہ سے محصور کرم حکمرانوں کے منہ پر اور جھوٹے دعوؤں پر طمانچہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹوں کا حزب اللہ اور ایران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرم کے حق میں آواز بلند کرنے کو بھی جرم بنایا گیا تھا۔
کرم کے مظلوموں نے آواز بلند کی تو پورا پاکستان باہر آیا۔ سکردو، گلگت سے کراچی اور کوئٹہ سے لاہور تک ہم آواز ہوئے لیکن افسوس ہوا کہ سندھ میں ہمارے قائدین اور علما پر حملے کیے گئے۔
دہشتگردی کی دفعات عائد کی گئیں۔ سندھ حکومت نے یہاں تک کہا کہ گلگت بلتستان والوں کو سندھ میں احتجاج کا کوئی حق نہیں۔
کہا گیا کہ پاراچنار کا مسئلہ صرف پاراچنار کا مسئلہ ہے جبکہ یہ ایک انسانی مسئلہ تھا۔
ہم نے ہمیشہ اتحاد کے لیے آواز بلند کی۔ ہم کسی بھی ظالم کے ساتھ کھڑے نہیں بلکہ ہر مظلوم کے حامی ہیں، چاہے وہ مظلوم کرم کے ہوں، کے پی کے ہوں، کوئٹہ کے ہوں یا گلگت بلتستان کے ہوں۔
عدل و انصاف کی بالادستی اور ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔

7:49 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔