پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹوں کا حزب اللہ اور ایران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

28 اپریل, 2025 10:11

شیعیت نیوز : ایک بار پھر پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹ گمراہ کن پروپیگنڈے میں مصروف ہوگئے۔
صیہونیوں کے دسترخوان کی جھوٹی ہڈیاں چوسنے والے احمد قریشی جیسے پست اور گھٹیا نام نہاد صحافی اپنے آقاؤں کی نمک حلالی کے لیے میدان میں اتر آیا ہے۔ اس نیچ آدمی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اس نے حزب اللہ جیسی قبلہ اول اور مسلمانان فلسطین کی حامی فدائی جماعت اور مملکت اسلامی جمہوری ایران کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی تقی عثمانی کو سونے کا چوغہ پہنایا جانا: شریعت کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی

احمد قریشی نے لکھا ہے کہ لبنانی فوج اور حکومت حزب اللہ کے ہتھیار اپنے تحویل میں لینے کی تیاری کر رہی ہے اور گزشتہ دنوں حزبیوں کے اسرائیل پر چھوٹے موٹے تین راکٹ حملے روکے گئے ہیں۔
لبنان کا کہنا ہے کہ جنگ اور طاقت کا استعمال صرف ریاست کا حق ہے، کسی جتھے کا نہیں۔ حزب اللہ کے جنگجو لبنانی ہیں لیکن تنظیم ایرانی حکومت کے لیے کام کرتی ہے۔
ایران کے کہنے پر حزب اللہ کے اسرائیل پر حملوں کی وجہ سے جنوبی لبنان کی تقریباً تمام لبنانی شیعہ عوام بے گھر ہو گئی کیونکہ حزب اللہ نے ان کے گھروں کے ارد گرد ٹنلز اور اسلحہ جمع کر رکھا تھا۔

یہ عوام اب پناہ گزینوں کی صورت میں لبنان سے عراق تک پھیل گئے ہیں اور ایرانی حکومت نے بھی ہاتھ اٹھا دیا ہے اور ان کو اکیلا چھوڑ دیا ہے، اب ان کے لیے امداد عرب اور مغرب سے آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ احمد قریشی ان ضمیر فروش صحافیوں میں شامل ہے جو کہ کئی مرتبہ خفیہ طور پر غاصب اسرائیل کا دورہ کر چکا ہے۔
یہ پاکستان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کا خواہش مند ہے، یہی وہ شخص ہے جو ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کے مددگاروں کے خلاف بکواس کرتا ہے۔

یہ احمد قریشی وہی بدنسل انسان ہے جس نے کبھی بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور جارح اسرائیل کے خلاف ایک جملہ منہ سے نہیں نکالا ہے۔
یہی بدبخت ہمیشہ عمران خان جیسے محب وطن اور اسرائیل مخالف لیڈر کی کردار کشی میں مصروف رہتا ہے۔

6:21 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔