اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا بندرگاہ حادثے پر اظہار تعزیت اور مکمل تحقیقات کا حکم

رہبر انقلاب سید علی خامنہ‌ای: ہر قسم کی غفلت یا دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کر کے قانونی کارروائی کی جائے

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید رجائی بندرگاہ میں افسوسناک آتش زدگی کے واقعے پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

رہبر انقلاب نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں اور عدالتی حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس واقعے میں ممکنہ غفلت یا دانستہ اقدام کی مکمل چھان بین کریں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آئی ایس او کا پرامن احتجاج: اسرائیل نواز تنظیم شراکا کے خلاف عوامی بیداری

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اِنّا للہ و اِنّا الیہ راجعون

شہید رجائی بندرگاہ میں ہونے والی المناک آتش زدگی نے دلوں کو رنجیدہ اور غمگین کردیا ہے۔

سیکورٹی اور عدالتی ادارے مکمل تحقیقات کرتے ہوئے ہر طرح کی غفلت یا دانستہ کوتاہی کا سراغ لگائیں اور قانونی تقاضوں کے مطابق عمل کریں۔

تمام حکام پر لازم ہے کہ وہ ایسے تلخ اور نقصان دہ حادثات کی روک تھام کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھیں۔

میں جاں بحق افراد کے لیے اللہ تعالی کی رحمت و مغفرت، متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و تسلی خاطر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

میں زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے خون کا عطیہ دینے والے شہریوں کا بھی صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ‌ای

متعلقہ مضامین

Back to top button