بندر عباس ائیرپورٹ جاں بحق افراد کے خاندانوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی، ایرانی صدر
شیعیت نیوز : صدر پزشکیان نے بندر عباس ائیرپورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
واقعے کا علم ہوتے ہی وزیر داخلہ اور وزیر شہری امور مدد فراہم کرنے فوری طور پر پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں اسلام دشمن ایجنڈے کا حصہ ہیں، رہبر معظم
صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ میں تمام متعلقہ اداروں کی تعریف کرتا ہوں۔ ہم خود نزدیک سے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے آئے ہیں تاکہ اگر کہیں کوئی کمی نظر آئے تو حکومت اس کی پیروی کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یقینی طور پر سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال کرنے کی کوشش کریں گے۔







