پاکستانی عوام دفاعی لحاظ سے ہمہ وقت تیار ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی

25 اپریل, 2025 20:19

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پاکستانی عوام ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت خطے کے امن کے درپے ہے، مقبوضہ کشمیر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے، بھارتی موقف کی قلعی خود بھارتی کل جماعتی کانفرنس اجلاس میں کھل چکی ہے، اور واضح ہوگیا ہے کہ وہ مقبوضہ خطے میں اپنے تسلط کا دوام چاہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے، بھارت کی جانب سے الزامات اور قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے جواب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ عام یا نہتے لوگوں کا قتل ظلم ہے اور ظلم ہمیشہ قابل مذمت رہا ہے جس کی قطعاً شرعی، قانونی یا اخلاقی اجازت نہیں دی جا سکتی، مگر یہ وطیرہ شروع سے بھارت کا رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی سرزمین کے دفاع کو اولین فریضہ سمجھتے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

مقبوضہ وادی میں لاکھوں کی بھارتی قابض فوج کے باوجود وہاں بھارتی سیاحوں کا مارا جانا خود اس کی اپنی ناکامی ہے جسے چھپانے کے لیے ہمیشہ کی طرح کوشاں ہے، جو خطے کے امن کے لیے نہ صرف تشویشناک بلکہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تسلط کو دوام بخشنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور وہ اقدامات اٹھائے جائیں جن سے ملی وحدت و یکسوئی پیدا ہو، کامیابی و کامرانی اسی میں مضمر ہے۔

6:58 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔