اپنی سرزمین کے دفاع کو اولین فریضہ سمجھتے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

25 اپریل, 2025 19:41

شیعیت نیوز : وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی آر ایس ایس کا پروردہ اور گجرات کا قاتل ہے۔

جس کے ہاتھ ہزاروں معصوم مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

حالیہ واقعے میں بھی کوئی شک باقی نہیں رہا کہ یہ سازش اسی ہندوتوا ذہنیت کی پیداوار ہے۔

جس کی قیادت مودی جیسے درندہ صفت شخص کے ہاتھ میں ہے، جو ہٹلر کی سوچ کو آج کے ہندوستان میں زندہ کر رہا ہے۔

‏مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں۔

‏پاکستانی قوم ہر محاذ پر اپنی سرزمین کا دفاع جان سے بڑھ کر فرض سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی اہم کاروائی، سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگرد پشین میں ہلاک

ہم جانتے ہیں کہ ہمارے آپس کے اختلافات اور سیاسی مسائل ہمارے گھر کی بات ہیں، لیکن جب وطنِ عزیز پر بیرونی جارحیت یا سازش کی بات آئے گی، تو پوری قوم اختلافات بھلا کر ایک صف میں کھڑی ہوگی۔

کسی دشمن کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔

اگر کسی نے ایسی جسارت کی، تو ہم ان آنکھوں کو پھوڑ دیں گے اور ان ہاتھوں کو کاٹ ڈالیں گے، جو وطنِ عزیز کی طرف بڑھیں گے۔

‏یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہی اس کے محافظ ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

11:58 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔