اہم ترین خبریںایران

ایران کا عالمی اداروں کو پیغام: ہر ملی گرام یورینیم آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہے

عراقچی کا صہیونی سازشوں پر شدید ردعمل، سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران میں افزودہ کیا گیا ہر ایک ملی گرام یورینیم مکمل طور پر اور مسلسل بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہے۔

چین کے دورے کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عراقچی نے کہا کہ صہیونی حکومت اور بعض مفاد پرست گروہوں کی جانب سے مذاکراتی عمل کو ناکام بنانے کی کوششیں سب پر عیاں ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ مذاکرات پر پیشرفت، صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کی بوکھلاہٹ میں اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے ماضی میں تخریب کاری اور قتل کی کوششوں کے تناظر میں پوری طرح الرٹ ہیں تاکہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بروقت جواب دیا جاسکے۔

انہوں نے ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران میں موجود ہر ایک ملی گرام افزودہ یورینیم عالمی جوہری ادارے کی مکمل اور مسلسل نگرانی میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button