پوپ فرانسس امن کے علمبردار تھے، ان کے انتقال پر افسوس ہے، علامہ ساجد نقوی

22 اپریل, 2025 15:16

شیعیت نیوز : سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہارِ افسوس، علامہ ساجد علی نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم پوپ فرانسس کے انتقال پر مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس ایک معتدل شخصیت کے مالک تھے اور انہوں نے ہمیشہ اپنے خطابات میں شدت پسندی کی نفی کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ کے ساتھ عوامی سطح پر مذاکرات نہیں کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ

پوپ فرانسس کا بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کردار نمایاں رہا ہے۔ پوپ فرانسس ہمیشہ غزہ جنگ کے مخالف رہے۔ اس کے علاوہ وہ دنیا میں تمام مذاہب و ادیان کے لوگوں کے لیے امن و امان کے قیام کے خواہاں تھے۔ دنیا میں قیامِ امن کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پوپ فرانسس ہمیشہ قتل و غارت گری اور تشدد پسندی کے شدید مخالف رہے۔ ان کے انتقال سے دنیا ایک امن پسند رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

3:43 صبح اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔