اہم ترین خبریںایران
ایران امریکہ کے ساتھ عوامی سطح پر مذاکرات نہیں کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ
عراقچی کا بیان، سفارتی عمل کو متاثر کرنے والے مفاد پرستوں پر شدید تنقید

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو عوامی سطح پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں عراقچی نے کہا ہے کہ جب انہوں نے بین الاقوامی جوہری پالیسی کانفرنس میں کلیدی خطاب کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی، اُس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ طے نہیں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں نتن یاہو کے خلاف ہزاروں مظاہرین کا احتجاج، استعفیٰ کا مطالبہ
انہوں نے واضح کیا کہ ایران ہرگز عوامی سطح پر مذاکرات نہیں کرے گا۔
عراقچی نے مزید کہا کہ کچھ مخصوص مفادات پرست مذاکرات کاروں کو بدنام کرنے اور امریکی حکومت کو غیر حقیقت پسندانہ مطالبات پر اکسانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ سفارتی عمل کو متاثر کیا جاسکے۔