اہم ترین خبریںپاکستان

وفد امامیہ علماء کونسل کوہاٹ کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات، سید علی رضا نقوی کی وفات پر تعزیت کی

وفد میں سابق صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی شامل تھے

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

وفد نے مختلف علاقائی امور پر گفتگو کی اور رہنمائی لی۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ فعال لیکن ادارے غفلت کی نیند سو رہے ہیں، اہم رپورٹ

وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔

علامہ ساجد نقوی نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی، باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button