اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ فعال لیکن ادارے غفلت کی نیند سو رہے ہیں، اہم رپورٹ

کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ مل کر پنجاب اور ملک بھر میں تکفیری دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں

شیعیت نیوز : کالعدم لشکر جھنگوی نے  پنجاب  میں اپنی سرگرمیوں کا دائرہ نمایاں طور پر بڑھا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم نے حالیہ چند برسوں میں اپنی حکمت عملی میں بنیادی تبدیلی کرتے ہوئے قبائلی اور سرحدی علاقوں کی بجائے اب ملک کے اندرونی حصوں، خصوصاً پنجاب میں اپنی تنظیمی سرگرمیوں کو منظم کرنا شروع کر دیا ہے۔

دہشت گرد اس وقت ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف اور میانوالی کے گردونواح میں فعال ہیں۔

ان علاقوں میں سورج غروب ہوتے ہی ریاستی عمل داری تقریباً غیر مؤثر ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں دہشت گرد بلاخوف و خطر نقل و حرکت کرتے ہیں۔

بعض مقامات پر وہ شناختی کارڈ چیک کرنے اور معمولی نوعیت کے مقامی تنازعات میں مداخلت جیسی سرگرمیوں میں بھی مصروف پائے گئے ہیں گویا وہ خود ساختہ سیکیورٹی فورس بنے بیٹھے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی و مضافاتی علاقوں میں طالبان دہشت گرد 15 سے 20 کلومیٹر کے علاقے میں متحرک ہیں، جبکہ میانوالی اور دیگر دیہی علاقوں میں بھی ان کی موجودگی کے واضح شواہد ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا بنوں چیک پوسٹ پر حملہ، ردعمل کے بعد دہشتگرد فرار

دہشتگرد مختلف علاقوں میں اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ عناصر کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ مل کر پنجاب اور ملک بھر میں تکفیری دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔

حکومت اور ریاستی اداروں کو اس کا سخت نوٹس لے کر بھرپور کاروائیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

ان تمام عناصر کو فلفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button