اہم ترین خبریںپاکستان

لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا بنوں چیک پوسٹ پر حملہ، ردعمل کے بعد دہشتگرد فرار

لشکر جھنگوی کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا

شیعیت نیوز : بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر  خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق نصف شب  کو پولیس پوسٹ دھرئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

جسے بہادر پولیس اہل کاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

لشکر جھنگوی کے حملہ آوروں  کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ  رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عوام پاراچنار کے ساتھ کھیل تماشہ مزید قابل قبول نہیں، علامہ عابد حسین حسینی

دہشت گرد آئی ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر ایک مربوط حملہ کرنا چاہ رہے تھے۔

پولیس جوانوں نے مشکوک حرکات کے سدباب میں کارروائی شروع کی اور اسی دوران دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

آئی جی پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button