شہر اقتدار میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار
شیعیت نیوز : اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کر لیا۔
مقدمہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ارشاد بھٹی کے پوڈ کاسٹ میں صحافتی بددیانتی اور تشیع کے مقاومتی کردار پر سوالات
دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر خوف و ہراس پھیلاتا تھا۔
ملزم سے ویڈیو ریکارڈنگ کے آلات، لیپ ٹاپ، اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔







