اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

امام خمینیؒ، ایران، حزب اللہ برسوں سے برسرِ پیکار، مفتیانِ پاکستان کو اب جہاد یاد آیا؟، علامہ صادق رضا تقوی

امام خمینیؒ، ایران، حزب اللہ اور دیگر محاذ پہلے ہی سے اسرائیل کے خلاف برسر پیکار ہیں

شیعیت نیوز : معروف عالم دین اور ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے آئی ایس او جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے مفتیوں نے مل کر ایک فتویٰ دیا ہے کہ عالم اسلام پر جہاد واجب ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ عالم اسلام تو پہلے ہی سے جہاد میں شریک تھا۔ کون ہے جس نے فلسطین کو زندہ رکھا، وہ فلسطینی قوم ہے جس نے جہاد کے پرچم کو اٹھا کے رکھا ہے، انہوں نے تو پہلے ہی جہاد کی راہ کو اپنا کے رکھا ہے، وہ روزانہ مرتے ہیں، روزانہ جیتے ہیں، روزانہ شہادتیں دیتے ہیں، اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے ہیں، اپنے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے دفناتے ہیں لیکن حق و حقیقت، مزاحمت و مقاومت اور جہاد کے پرچم کو اٹھائے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ جواد نقوی کی ایک اور خواہش: جمہوریت نہیں، فوجی نظام چاہیے!

انہوں نے مزید کہا کہ نسل در نسل، ایک کے بعد ایک کو یہ پرچم منتقل ہو رہا ہے، عالم اسلام تو اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے، سب سے پہلے جس نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا وہ امام خمینیؒ تھے، اسلامی جمہوری ایران تھا، وہ تو چالیس سالوں سے جہاد میں مصروف ہیں، حزب اللہ کئی سالوں سے اس جہاد میں مصروف ہے، حشد الشعبی اور انصار اللہ بھی اس جہاد میں مصروف ہیں، عالم اسلام پر آج کون سا جہاد واجب ہوا ہے؟؟ اس لیے کہ عالم اسلام میں موجود طاقتیں اسرائیل کے خلاف لڑ رہی تھیں، لڑ رہی ہیں اور لڑتی رہیں گی، اور "امریکا مردہ باد” اور "اسرائیل نامنظور” کا نعرہ لگاتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button