اہم ترین خبریںیمن

ٹرمپ کی ہرزہ سرائی امریکی عسکری ناکامی کا اعتراف ہے، انصاراللہ

یمن کے سیاسی رہنما حزام الاسد کا ٹرمپ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل، یمنی کارروائیوں کے تسلسل کا اعلان

شیعیت نیوز : یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے ایکس پلیٹ فارم پر یمن کے خلاف ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز یمن کے خلاف ٹرمپ کی ہرزہ سرائی خطے میں صیہونی رژیم اور امریکی استکبار کی عسکری شکست پر ان کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمان مذاکرات میں امریکہ 45 منٹ میں ہی افزودگی کے مطالبے سے دستبردار

حزام الاسد نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا بیان امریکی فوج کی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے جو غزہ کی حمایت میں یمنی افواج کی کارروائیوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یمنی فوج کی فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی بحری بیڑے اور صیہونی رژیم کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button