ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات جاری، دفتر خارجہ کا خیر مقدم
شیعیت نیوز : ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں بالواسطہ مذاکرات پر عالمی سطح پر مثبت ردعمل جاری ہے۔
دفتر خارجہ نے مسقط میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا مثبت انداز میں استقبال کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اختلافات و تنازعات کے حل کے لیے باہمی احترام اور مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امیر جماعت اسلامی کا ایرانی صدر کے نام خط، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز
بات چیت اور سفارت کاری خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری میں عمان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔







