ایران کی مسلح افواج عوام کی حمایت سے دشمنوں کے خلاف پوری طرح تیار ہیں، جنرل باقری

13 اپریل, 2025 20:15

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے رہبر انقلاب سے اعلیٰ کمانڈروں کی ملاقات کے موقع پر کہا کہ ملک کی مسلح افواج عوام کی حمایت سے دشمن کے خلاف پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے خطے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے بارے میں عالمی بیداری اور غاصب صیہونی رژیم کے خلاف غزہ اور لبنان کے عوام کی تاریخی مزاحمت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب کا مسلح افواج سے خطاب: دشمن اسلامی جمہوریہ کی ترقی سے خوفزدہ ہے

جنرل باقری نے دفاعی صلاحیتوں اور جدید عسکری ہتھیاروں کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج عوام کی حمایت سے پوری طرح تیار ہیں اور ایران کے دشمنوں کے مذموم عزائم اور ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گی۔

9:08 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔