سانحہ ہزار گنجی کے شیعہ شہداء کی قبریں آج 6 سال بعد بھی انصاف کی منتظر

12 اپریل, 2025 23:51

شیعیت نیوز : پاکستان کی لہو رنگ سرزمین پر سانحہ ہزار گنجی بازار کوئٹہ کو بیتے چھ برس مکمل ہوگئے۔

اس اندھوناک سانحے میں 14 شیعہ ہزارہ مومنین شہید جبکہ 48 شدید زخمی ہوئے تھے۔

12 اپریل 2019 کا دن تمام ملت جعفریہ بلخصوص شیعیان حیدرکرارؑ کوئٹہ کیلئے قیامت صغریٰ سے کم نا تھا۔

آج سے ٹھیک 6 برس قبل ہزار گنجی بازار کوئٹہ میں کی فروٹ اور سبزی منڈی میں مزدور کے بھیس میں آئے ایک تکفیری وہابی دہشت گرد نے خودکش بم دھماکہ کیا۔

دھماکہ خیز مواد آلو سے بھری بوری میں چھپایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 14 مومنین نے جامِ شھادت نوش کیا اور 48 کے قریب مومنین زخمی ہوئے جن کا تعلق شیعہ ہزارہ قوم تھا اور تمام کے تمام سبزی اور پھل فروش غریب مزدور تھے۔

یہ واقعہ بھی ماضی کے دہشت گرد واقعات کی طرح انتہائی کرب ناک اور تکلیف دہ تھا جس نے کئی ہنستے بستے گھر منٹوں میں اجاڑ ڈالے اور کئی بچے یتیم اور کئی خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ کئی ماؤں کے لخت جگر انہیں روتا چھوڑ گئے۔

اس سانحے میں شہید اور زخمی ہونے والے بے گناہ پاکستانیوں کے اہل خانہ آج 6 برس بعد بھی ریاست سے انصاف کے طلبگار ہیں۔

4:50 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔