شیعہ مسنگ کمیٹی کے وفد کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات، مسنگ پرسنز اور دینی امور پر تبادلہ خیال

10 اپریل, 2025 21:14


شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ سید ناظر عباس تقوی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ معزز وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر علامہ ساجد نقوی سے تعزیت کی۔

علامہ ساجد نقوی نے علامہ ناظر عباس تقوی کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندیٔ درجات کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : نصاب تعلیم میں اہل تشیع کی نظراندازی آئین و اسلام کے خلاف ہے، علامہ مقصود ڈومکی

وفد میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اصغر حسین شہیدی، آئی ایس او کی مرکزی نظارت کے رکن علامہ ڈاکٹر عقیل موسی، سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حسن عارف اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے رہنما علی اویس شامل تھے۔

وفد نے مختلف امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی، مسنگ پرسنز کے حوالے سے قائم کمیٹی اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں سے متعلق علامہ ساجد نقوی کو رپورٹ پیش کی جبکہ لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کی جانب سے ایک خط بھی پیش کیا۔ علامہ ساجد نقوی نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

1:27 شام مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔