اہم ترین خبریںایران

ایرانی صدر کا عزم: سائنسدانوں کی شہادتوں سے ایران کمزور نہیں ہوگا

ایران کو نیوکلیئر توانائی کی ضرورت ہے، ایٹم بم کا ارادہ نہیں، صدر پزشکیان کا واضح مؤقف

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے قومی جوہری توانائی کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دشمن نے ہمارے سائنس دانوں کو قتل کیا تاکہ اس ملک میں کوئی ایسا شخص نہ رہے جو ترقی کی راہ ہموار کر سکے۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ دشمنوں نے یہ ثابت کرنے کے لئے کہ ہم نہیں کر سکتے، ہمارے باصلاحیت دانشوروں اور سائنس دانوں کو قتل کیا، جب کہ وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ سائنس دانوں کی شہادتوں سے ایران ہرگز کمزور نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کا ڈرون حملہ: تل ابیب اور امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری اعلیٰ قیادت رہبر معظم انقلاب نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ ہمارے پاس ایٹم بم نہیں ہے، آپ ہزار بار تصدیق کر سکتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹم بم نہیں ہیں، لیکن ہمیں نیوکلیئر سائنس اور جوہری توانائی کی ضرورت ہے۔ دوسرے ہماری ضروریات کو ہرگز پورا نہیں کریں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، تاہم اپنے سائنس دانوں کی محنت اور طاقت کے ساتھ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہم اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

پزشکیان نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کسی انسانی اور بین الاقوامی قانون کا لحاظ کیے بغیر، نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے، جب کہ بعض ممالک اس خونخوار رژیم کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ، ہفتے کو وزیر خارجہ عراقچی امریکی نمائندوں کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کریں گے، تاہم رہبر معظم کے رہنما خطوط کی روشنی میں ہمارا مؤقف مضبوط اور واضح ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button