اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی نسل کشی کا ذمہ دار امریکہ ہے، حماس

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں امریکی سیاسی و فوجی حمایت نے مجرمانہ تسلسل کو ممکن بنایا، حماس

شیعیت نیوز : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی حکومت کو صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد اسرائیل کی بھرپور سیاسی و عسکری حمایت کی ہے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے درکار اسلحہ فراہم کیا ہے۔ اسی تناظر میں حماس نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی سیاسی اور فوجی حمایت نے نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ کو جرائم کے تسلسل کا موقع دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھر میں 1200 مظاہرے

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری ایک منظم جنگ کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی قوم کا صفایا ہے۔

حماس نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے بچوں کے حوالے سے اپنی اخلاقی اور انسانی ذمہ داریاں ادا کرے اور خونریزی روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

بیان میں عرب و اسلامی ممالک اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی نہ بنیں اور اس کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button