غزہ کی ماؤں کی سسکیاں اور امت کی بے حسی اللہ کے قہر کو دعوت دے رہی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

06 اپریل, 2025 16:59

شیعیت نیوز : غزہ میں بہتا ہوا بے گناہ مسلمانوں کا خون، چیخیں مارتی ماں، معصوم بچوں کی لاشیں، اور تباہ شدہ گھروں کے ملبے تلے دبے خواب، یہ سب صرف ایک خطے کا المیہ نہیں، یہ پوری مسلم اُمّہ کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ ہر دن ایک قیامت ہے جو فلسطینی مسلمانوں پر ٹوٹتی ہے، اور ہر رات ایک اندھیرا ہے جو ہماری بے حسی کو مزید عیاں کرتا ہے۔

‏لیکن سب سے زیادہ تکلیف دہ منظر وہ نہیں جو ⁧‫غزہ‬⁩ میں ہے، بلکہ وہ خاموشی ہے جو مسلم و عرب حکمرانوں کے محلات میں گونج رہی ہے۔ وہ زبانیں جو کبھی اسلام کے دفاع کی بات کرتی تھیں، آج سامراجی طاقتوں کے تلوے چاٹنے میں مصروف ہیں۔ وہ ہاتھ جو مظلوم کی مدد کے لیے اٹھنے چاہیے تھے، آج صرف کاروباری معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے حرکت میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کی صیہونی حکومت کو غزہ میں نسل کشی میں مدد، خفیہ معاہدے بے نقاب

‏اے مسلم و عرب حکمرانو! تم وہ ہو جن کے پاس دولت ہے، وسائل ہیں، اثر ہے، لیکن تمہارے دل مر چکے ہیں۔ تمہاری آنکھیں بند ہیں، تمہاری زبانیں گنگ ہیں، اور تمہاری غیرت دفن ہو چکی ہے۔ کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اللہ ظالموں کے ساتھ نہیں ہوتا؟ کیا تم بھول گئے کہ خاموشی بھی ظلم کا حصہ ہوتی ہے؟ تمہاری یہ خاموشی اللہ کے غضب کو دعوت دے رہی ہے۔

‏قرآن ہمیں بار بار یاد دلاتا ہے:

‏**“وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ”**
‏*(اللہ کو ظالموں کے اعمال سے غافل نہ سمجھو)*

‏غزہ کی مائیں اپنے بچوں کو کفن پہنا کر دفنا رہی ہیں اور تم چمکتی میزوں پر بیٹھ کر سودے طے کر رہے ہو؟ تمہاری فوجیں اپنے ہی عوام کو دبانے میں مصروف ہیں، لیکن فلسطین کے لیے ایک قدم نہیں اٹھتا؟ جان لو، وقت قریب ہے جب یہ خاموشی تمہارے لیے وبال بنے گی، جب زمین کانپے گی اور اللہ کا قہر تم پر نازل ہوگا۔

‏یہ وقت ہے جاگنے کا۔ ابھی بھی وقت ہے کہ اپنے دلوں کو جھنجھوڑو، ظلم کے خلاف کھڑے ہو جاؤ، مظلوم کا ساتھ دو، ورنہ وہ دن دور نہیں جب تاریخ تمہیں رسوائے زمانہ قرار دے گی۔

8:49 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔